رہنماء مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کا فردوس عاشق ایوان کے بیان پر ردِعمل

لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فردوس باجی آج غریب کو لائن میں کھڑے ہو کر ایک کلو سبزی اور پھل خریدنا پڑھتا ہے، آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔ فردوس باجی شہباز شریف کا نہیں، اب آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آ رہا ہے۔

 

رانا ثنااللہ صدر پنجاب مسلم لیگ ن کا وزیراعظم کی معاون حصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق ایوان کے بیان پر ردِعمل سامنے آ گیا، رہنماء مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فردوس باجی شہباز شریف کے واپس آنے کا جیسے جیسے وقت قریب آ رہا ہے آپ کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔ فردوس باجی وہ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا نہ ہی عدالت کا کوئی نوٹس آیا، فردوس باجی شہباز شریف کا نہیں اب آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آ رہا ہے۔ فردوس باجی آپ شہباز شریف اور نوا شریف کی چوکیدار ہیں یا پاکستان کی وزیرِ اطلاعات۔

 

رانا ثنااللہ نے کہا کہ فردوس باجی آج غریب کو لائن میں کھڑے ہو کر ایک کلو سبزی اور پھل خریدنا پڑھتا ہے، آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔ فردوس باجی ڈالر 152 روپے کا ہو گیا ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔ فردوس باجی گیس 145 فیصد مہنگی ہو گئی ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔ فردوس باجی بجلی 25 فیصد مہنگی ہو گئی، آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔ فردوس باجی 9 ماہ میں ملکی قرضہ 5000 ہزار ارب بڑھ گیا ہے، آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ فردوس باجی آپ کے بقول پیٹرولیم منسٹری میں ڈاکہ مارا گیا۔ لوگوں کو جعلی بل بھیجے گئے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔ فردوس باجی 9 ماہ میں پچاس لاکھ گھروں میں سے کاغذ پہ بھی ایک بھی گھر نہ بن سکا۔ آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔ فردوس باجی ایک کڑوڑ نوکری دینی تھی، 9 ماہ میں 20 لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے، آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔ فردوس باجی عمران صاحب کی نوکری نہیں عوام کا خیال کریں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں