فواد چودھری کے سیاسی شرپسندوں کوخلا میں بھیجنے کے بیان اپوزیشن کا ردِ عمل

پبلک نیوز: خلائی مخلوق کے بعد سیاسی شرپسندوں کو خلا میں بھیجنے کے چرچے۔ فواد چودھری اپنے بیان پر قائم۔ وزیر اطلاعات کے بیان پر اپوزیشن رہنماؤں کا سخت ردِ عمل۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی شرپسندوں کو خلا میں بھیجنے کے بیان پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آ گئیں۔ وزیراطلاعات فواد چودھری اپنے بیان پر ڈٹ گئے۔ انھوں نے کہا کہ شرپسندوں کو خلا میں بھیجنے سے زمین پر فساد نہیں ہو گا۔ اسی بہانے اپوزیشن کی خلائی مخلوق سے ملاقات بھی ہو جائے گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فسادی سیاستدانوں کو خلا میں بھیجا تو حکومتی بینچز خالی ہوجائیں گے۔ سیاسی شرپسندوں کا رکارڈ پچھلے 5سال سے اکٹھا کیا جائے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی  خوب گرجی برسیں۔ انھو ںے کہا کہ حکومت کو اپنی کارکردگی کا حساب دئیے بغیر خلا میں بھی نہیں جانے دیں گے۔ فواد چودھری خلائی گاڑی کے ڈرائیور بننا چاہتے ہیں۔

وزیراطلاعات کے بیان پرحکومت اوراپوزیشن رہنماؤں میں بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں