بارسلونا، ریال میڈرڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر

پبلک نیوز: فٹ بال کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایل کلاسیکو  کوپا ڈیل رے فٹبال سیمی فائنل کے پہلے لیگ میں روایتی حریف ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

 

کوپا ڈیل رے فٹبال سیمی فائنل کے پہلے لیگ میں روایتی حریف ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

 

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ ریال میڈرڈ کے لوکاس نے میچ کے 6ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹٰیم کو برتری دلائی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں بارسلونا کے میلکم نے 57 ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا

 

ایونٹ کے ٹاپ اسکورر لیونل میسی انجری کے باعث میچ میں شریک نہیں ہو سکے۔ کوپا ڈیل رے میں دفاعی چمپین بارسلونا مجموعی طور پر سب سے زیادہ 30 ٹائٹل اپنی الماری میں سجا چکی ہے۔

 

دوسری جانب ریال میڈرڈ یہ کپ 19 مرتبہ جیت چکا ہے۔ سیمی فائنل کا دوسرا لیگ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں