آرمی چیف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ، اہم شخصیات کی شرکت

لاہور (پبلک نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی دعوت ولیمہ، صدر مملکت، وزیر اعظم، چیف جسٹس اور  اسپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم شخصیات کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ گزشتہ رات لاہور میں  ہوئی۔ جس میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک  بھی شریک ہوئے۔ سعد صدیق باجوہ کی دعوت ولیمہ میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے  بھی شرکت کی۔ شعیب اختر، شہزاد رائے بھی ان کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں چیف جسٹس پاکستان میں ثاقب نثار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ بلاول بھٹو، شیخ رشید اور اہم سیاسی شخصیات سمیت صف اول کے صحافیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں