شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں50سے زائد افراد کا ریکارڈمکمل

لاہور(ادریس شیخ) شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف نیب انکوائری، سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے 50 سے زائد افراد کا ریکارڈ مکمل کر لیا گیا، 15 افراد تاحال نیب کے طلبی کے نوٹس پر پیش نہیں ہوئے۔

 

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے 50 سے زائد افراد کے شناختی کارڈ نمبرز، بنک اکاؤنٹس، اثاثوں کی مالیت، سلمان اور حمزہ شہباز کے ساتھ تعلق کا ریکارڈ حاصل کر لیا، منی لانڈرنگ انکوائری میں سلمان، حمزہ کو خدمات فراہم کرنے والے 20 سے زائد افراد نیب کی تفتیش میں شامل ہو چکے ہیں اور 15 افراد تاحال نیب کے طلبی کے نوٹس پر پیش نہیں ہوئے۔

 

ذرائع کے مطابق نیب نے تمام افراد سے ذرائع آمدن، خاندانی پس منظر اور اثاثوں کی تفصیلات مانگیں، منی لانڈرنگ انکوائری میں نامزد افراد کے بنک اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، نامزد افراد اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق تمام افراد نے منی لانڈرنگ میں سلمان، حمزہ شہباز کے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں