مصر میں ریفرنڈم، عبدالفتح السیسی 2030 تک صدر منتخب

پبلک نیوز: مصرمیں صدارتی مدت کی توسیع کے لیے ریفرنڈم، صدرعبدالفتح السیسی کثرت رائے سے کامیاب ہو گئے۔ ریفرنڈم کے بعد صدر عبدالفتح 2030تک مصرپر حکمرانی کر سکیں گے۔

مصرمیں ریفرنڈم، صدرعبدالفتح السیسی کی 2030 تک برسراقتداررہنے کی راہ ہموار ہو گئی۔ الیکٹورل بورڈ کے مطابق 88 اعشاریہ آٹھ تین فیصد ووٹرز نے آئینی ترامیم کے حق میں جبکہ گیارہ اعشاریہ ایک سات فیصد نے مجوزہ ترامیم کے خلاف ووٹ ڈالے۔

آئینی ترامیم سے صدرعبدالفتح السیسی کے موجودہ صدارتی عہدے کی مدت چارسال سے بڑھ کرچھ سال ہوجائے گی اور وہ 2024 سے آئندہ چھ سال کے لیے تیسری مرتبہ صدر کے عہدے پرفائزرہ سکیں گے۔

السیسی کو ایک سے زائد نائب صدرمقررکرنے کااختیار حاصل ہوگا۔ آئینی تبدیلیوں کی منظوری سے صدرکوججوں اورپبلک پراسیکیوٹرزکی تقرری کابھی اختیار حاصل ہوجائے گا، مصر میں آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے فوج کے اختیارات مزید بڑھ جائیں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں