میٹرو بس منصوبہ میں اربوں کی بے ضابطگیاں، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

لاہور (پبلک نیوز) میٹرو بس لاہور منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں کے انکشاف کے بعد نئی ہلچل، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے میٹرو بس منصوبے میں فرائض سے مجرمانہ غفلت کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ میٹرو بس لاہور منصوبے میں بے ضابطگیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا کہ پنجاب حکومت کے افسران کو منصوبے کے دوران جانچ پڑتال کرنی چاہیے۔ معاہدے کے دوران حکومتی خزانے کی بچت کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ حکومت کے گھپلے، 29 ارب کے میٹرو بس منصوبہ میں 34 ارب روپے کی بے ضابطگیاں

انھوں نے میٹرو بس لاہور منصوبے کے ٹھیکیداروں سے اضافی رقم بھی واپس وصول کرنے کی سفارش کر دی۔ قبل ازیں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے میٹرو بس لاہور منصوبے کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں