جاپان نے شہنشاہ کے نئے دور کو "رے وا" کا نام دے دیا

پبلک نیوز: جاپان میں کابینہ سے منظوری کے بعد شہنشاہ کے نئے دور کو 'رے وا' کا نام دے دیا گیا ہے۔ جاپان میں نئے شہنشاہ آخیتو کا دور ختم ہونے میں ایک ماہ باقی رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے شہنشاہ کے نئے دور کے لیے نئے نام' رے وا' کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کابینہ کے چیف سیکریٹری نے ہاتھ میں ایک بورڈ اٹھایا کر نئے دور کا نام بتایا۔ وزیرِ اعظم شنزآبے نے قوم سے خطاب میں دو الفاظ سے بنے اس نام کا مطلب بتایا۔

جس کے معنی حاکمیت اور امن کے ہیں۔ یہ نام سکون، اخبارات، ڈرائیونگ لائسنس اور سرکاری کاغذات پر بھی شائع کیا جاتا ہے۔

یکم مئی کو ولی عہد شہزادہ ناروہیتو کے تخت نشین ہوتے ہی نئے دور کے نام کا اطلاق ہو جائے گا اور اس سے ایک روز قبل شہنشاہ آخیتو تخت سے دستبردار ہو جائیں گے۔

 شہنشاہ کے تخت نشین ہونے پر نئے دور کے لیے ایک نام کو منتخب کیا جاتا ہے۔ موجودہ دور کا نام ہیسئے ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں