حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ کرنسی ریٹ میں اضافہ ہے: نور الحق قادری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حج پالیسی پر مسلسل بحث چل رہی ہے۔ سعودی حکام سے انتظامات پر ملاقات و بات چیت ہوئی تھی۔ ہم نے بہتر سے بہتر حج کروانے اور انتظامات پر ذور دیا۔

 

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا ورکر کے ساتھ ہیں زیادتی کے اصل عوامل کا پتا چلایا جائے۔ حج پالیسی پر مسلسل بحث چل رہی ہے۔ حج پالیسی کے خدو وخال اور تفصیلات پر جانا نہیں چاہتا۔ ایک دو روز سے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز جن کے پاس کوٹہ بھی نہیں پیکج کی باتیں کررہے ہیں۔ کوٹہ ہولڈرز بھی نہیں اور سستا حج پیکج کی آفر دیتے ہیں۔

 

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ اگر کوٹہ حج والے سستا حج کرواتے ہیں تو ہم انہیں انعام اور ایوارڈ بھی دیں گے۔ عوام کسی کے باتوں میں نہ آئیں صرف رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کے ساتھ عوام لین دین کریں۔ رواں سال حج پیکج میں اضافہ ہوا ہے اس کی وجوہات بتائیں گے۔ سعودی حکام سے انتظامات پر ملاقات و بات چیت ہوئی تھی۔ ہم نے بہتر سے بہتر حج کروانے اور انتظامات پر ذور دیا۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے ہمیں بہترین انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ روڈ ٹو مکہ منصوبہ کا سعودی حکومت کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔ سعودی حکومت نے اس سال پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرلیا ہے۔ لاہور اور کراچی سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغاز ہوگا۔ سعودی حکومت ہمارے لیے ای ویزہ کی فراہمی کا بندوست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

کوئٹہ سے اس سال براہ راست فلائٹس جائیں گی۔ گزشتہ سال حجاج کو منی میں کھانے کی شکایت رہی۔ اس سال حجاج کو پاکستانی تازہ کھانا فراہم کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے حجاج کی تربیت کے لیے وہیں ایک عارضی حج کیمپ کا بندوبست کیا ہے۔ بلوچستان،  کے پی کے کے دور افتادہ علاقوں میں موبائل ویری فیکشن سسٹم ہوگا۔ سوشل میڈیا کے زریعے بھی سب زیادہ فوکس حجاج کی تربیت پر ہوگا۔ خواتین کی تربیت کے لیے بھی خاص انتظام ہوگا۔ حج فارم کو بھی اس بار انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔ 80 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے حج کوٹہ مختص کیا ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہوتی تو مفت حج کرواتے۔ حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ کرنسی ریٹ میں اضافہ ہے۔ تمام ائیرلائنز کے ساتھ بات چیت کے بعد صرف 17 ہزار روپے کا اضافہ کیا۔ ہماری کوشش تھی فری سکائی پالیسی لائیں مگر سعودی ادارہ نہیں مانا۔ سعودی حکومت نے ویٹ ٹیکس عائد کیا اور ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کیا۔ پہلی بار تمام سرکاری حجاج کو مشاعر میں ٹرین کے ٹکٹ دیں گے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں