ڈالر گرل قانون کی پہنچ سے دور، ایان علی کا وطن واپس آنے سے انکار

اسلام آباد(پبلک نیوز) ڈالر گرل قانون کی پہنچ سے دور، ایان علی نے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیش کش ٹھکراتے ہوئے وطن واپس آنے سے انکار کر دیا، ماڈل کو وطن واپسی پر گرفتاری کا خوف ہے۔

 

گرفتاری کا خوف یا بااثر شخصیات ڈر، ڈالر گرل ایان علی کی وطن واپسی مشکوک ہو گئی، ماڈل ایان علی نے وطن واپس آنے سے انکار کر دیا، ایان علی کو وعدہ معاف گواہ بننے کی پیش کش کی گئی تھی۔ ایان علی نے پیشکش ٹھکراتے ہوئے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

 

ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد معاملات مزید پیچیدہ ہو گئے، ماڈل کو واپسی پر گرفتاری کا خوف ہے۔ ذرائع کے مطابق بااثر شخصیات کے رابطہ کار نے ایان علی کو وطن واپس آنے سے روکنے کیلئے اہم کردار ادا کیا، ڈالر گرل کی پاکستان آمد اور گرفتاری سے منی لانڈرنگ کے اہم راز سامنے آسکتے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں