کراچی: جرائم کی سرپرستی کرنيوالوں ميں 6 ايس پيز،16 ڈی ايس پيز اور 28 انسپکٹرز شامل

کراچی (پبلک نیوز) شہرقائد میں پولیس کا پولیس ہی کی کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جرائم میں ملوث افسران اور اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی۔

پبلک نیوز کے مطابق 284 افسران واہلکار مختلف جرائم کی سرپرستی میں ملوث نکلے۔ جرائم کی سرپرستی کرنے والوں ميں 6 ايس پيز بھی شامل ہيں۔ اس جرم میں 16 ڈی ايس پيز اور 28 انسپکٹرز بھی شامل ہیں۔

جرائم کی سرپرستی کرنے والوں کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے بعد 31 افسران و اہلکاروں کوملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے۔ 2 ڈی ایس پیز کو لیٹر آف ڈس پلیژر جاری کیے جا چکے ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال 6 ایس پیز اور 13 ڈی ایس پیز سے تحریری جواب طلب کیا گیا ہے۔ رواں سال 174 افسران و اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیئے گئے ہیں۔ جرائم کی سرپرستی پر 28 اہلکاروں و افسران کو معطل کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹ انٹيلی جنس ايجنسيز اور اسپيشل برانچ کی جانب سے ايڈيشنل آئی جی کراچی کو پیش کی گئی ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں