پاک فوج میں ترقی پانیوالے 4 نئے لیفٹیننٹ جنرلز کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں

راولپنڈی (پبلک نیوز) پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے، پاک فوج میں ترقی پانے والے چار نئے لیفٹننٹ جنرلز کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حال میں ہی میجر جنرل کے عہدے سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے چاروں افسروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو آئی جی کمیونکیشن اینڈ آئی ٹی بنادیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جںرل اسٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو بہاولپور کور کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں