وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور، وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے

 

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد پنجاب میں کارگردگی نہ دکھانے والے وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے۔ میاں اسلم کو اطلاعات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ صمصام بخاری کو کنسولیڈیشن آف ہولڈنگ کی وزرات دے دی گئی۔ یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لے لیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد پنجاب میں کارگردگی نہ دکھانے  والے وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے۔ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کر دئیے گئے۔ وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا محکمہ تبدیل کر کے کنسولیڈیشن آف ہولڈنگ کی وزرات دے دی گئی۔

وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کو اطلاعات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لے لیا گیا۔ وزیر نوجوان امور تیمور خان اب سیاحت کا محکمہ دیکھیں گے۔ وزیر قانون راجہ بشارت کو شوسل ویلفیئر اور بیت المال کا اضافی چارج  دیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں