راج کپور کی پشاور میں واقع حویلی کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی

لاہور (پبلک نیوز) بھارتی فلمی ستارے راج کپور کی پشاور میں واقع حویلی کو ان کے بیٹے رشی کپور کی درخواست پر میوزیم میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی۔

کرتار پور راہداری کی تقریب کے سلسلے میں آنے والے بھارتی صحافیوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اداکار رشی کپور کی جانب سے ہمیں کال موصول ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنی آبائی حویلی کو میوزیم یا کسی انسٹیٹیوٹ میں تبدیل کرنے کی درخواست کی۔

وزیر خارجہ نے صحافیوں سے کہا آپ رشی کپور کو بتا سکتے ہیں کہ ہم ان کا گھر میوزیم میں تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا رشی کپور کی درخواست کو ہم بہت مثبت طور پر لیں گے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں