کراچی: ماڑی پور روڈ پر علاقہ مکینوں کا پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج

کراچی(تنویر منیر) ماڑی پور روڈ پر پانی اور بجلی کے ستائے مکین سڑکوں پر نکل آئے احتجاجی مظاہرین کی جانب سے سڑکوں کو بلاک کر کے شدید احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی، احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔

 

ماڑی پور روڈ پر عوام کا پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج علاقہ مکین پانی بجلی کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج ہو گے۔ احتجاج میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے، مظاہرین کی جانب سے الیکڑک اور واٹر بورڈ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جبکہ احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ اور اطراف میں شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ ماڑی پور میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کے باعث ٹریفک شدید جام ہو گیا۔

 

ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو ماڑی پور سے مرزا آدم خان روڈ کی طرف موڑا جارہا ہے، جبکہ ٹاورسے جانے والے ٹریفک کو لی مارکیٹ کی طرف بھیجا جارہا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علاقہ مکینوں کی جانب سے دو بار بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر ماڑی پور روڈ آئی سی آئی پل پر احتجاج کیا گیا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے مکینوں کو صرف لالی پاپ ہی دیا جارہا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں