پنجاب اسمبلی میں شہباز گل کیخلاف قرارداد جمع، فی الفور عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

لاہور (پبلک نیوز) مسلم لیگ ن نے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کو فی الفور عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

 

مسلم لیگ ن نے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کوفی الفور عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔

 

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے وزیر اعلیٰ کے اختیارات پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ ایک غیر منتخب شخص کو منتخب وزراء پر مانیٹر لگا دیا گیا ہے۔ شہباز گل کے اختیارات پر حکومتی وزراء میں بھی تشویش پائی جارہی ہے۔ غیر منتخب شخص کو وزیر اعلیٰ کے اختیارات دینا غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اب برائے نام پنجاب کے پیٹرن انچیف رہ گئے ہیں۔

 

متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل سے اختیارات واپس لیے جائیں، ان کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ شہباز گل کے اختیارات بڑھانے والے سابق سیکرٹری ٹو سی ایم کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ وزراء کی انسپکشن اور کارکرگی کے جائزے کا اختیار صرف وزیر اعلیٰ کے پاس ہونا چاہیے۔

حارث افضل  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں