وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(پبک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مستعفیٰ ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی، مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے قرارداد جمع کرائی۔ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر فی الفور نئے انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کر دیا۔

 

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفیٰ ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی، قرارداد مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے جمع کرائی، متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خطرناک معاشی بحران کا شکار، روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقعہ ہو رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 150 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ تین سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے۔

حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد تک پہنچ چکی تھی، جبکہ سٹاک مارکیٹ 52 ہزار پوائنٹ سے بھی تجاوز کر چکی تھی، لیکن موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اب ترقی کی شرح 2.7فیصد پر آگئی ہے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل گروٹ کا شکار ہے، اس کی بنیادی وجہ پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔


قرارداد متن میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے، ان تمام حالات کے ذمہ دار براہ راست وزیراعظم عمران خان ہیں، لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فی الفوری اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔ ملکی حالات مزید بحرانوں کے متحمل نہیں ہو سکتے، موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر فی الفور نئے انتخابات کرائے جائیں یا وزیراعظم کا انتخاب دوبارہ عمل میں لایا جائے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں