پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، چیئرمن پی سی بی کے استعفے کا مطالبہ

لاہور(پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، قرارداد میں کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے قرارداد جمع کرائی۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سے فوری استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی، قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن میں بتایا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی نہ صرف اندرون ملک بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنی ہے۔ اندورن اور بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانی بھی رنجیدہ اور دل گرفتہ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورد نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے کوئی قابل ذکر تیاری نہ کی۔ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم میں منصوبہ بندی کا شدید فقدان نظر آیا، کھلاڑی فیلڈنگ، بیٹنگ، بولنگ سمیت تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

متن میں بتایا گیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کی ذمہ داری پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی پر عائد ہوتی ہے، وہ خود کو بچانے کے لئے اپنی اس ذمہ داری کو کسی اور پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ پاکستانی قوم کو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ چیئرمن پی سی بی احسان مانی ٹیم کی خراب کارکردگی پر پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی سی بی کی گورننگ باڈی کی میٹنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کو کسی اور پر فکس کرنے کی بجائے چیئرمین کرکٹ بورڈ خود مستعفیٰ ہونے کا اعلان کریں۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں