چیئرمین نیب کے معاملے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

لاہور(پبلک نیوز) چیئرمین نیب کے معاملے پر قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

 

چیئرمین نیب کے معاملے پر قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے قرارداد پنجاب سمبلی میں جمع کرائی۔ قرارداد کے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب اور وزیراعظم کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا پورا حق ہے۔ کیا اس معاملے کے پیچھے عمران خان ہیں؟ جو اپنی بدعنوانی چھپانا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں چیئرمین نیب کو انصاف ملے، قومی اسمبلی کے رول 244 کے تحت کمیٹی بنائی جائے۔

درخواست کے متن میں بتایا گیا کہ یہ کمیٹی تمام معاملات کی جانچ پڑتال کرے، ہمیں نیب پر پہلے دن سے تحفظات ہیں، حکومت اپوزیشن کو دبانے کے لئے نیب کو استعمال کر رہی ہے۔ چیئرمین نیب کے معاملے میں جو ویڈیو ریلیز ہوئی، وہ وزیراعظم کے اہم دوست کے چینل سے ریلیز ہوئی۔ حکومت چیئرمین نیب کو ہٹا کر اپنے تمام کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں۔ چیئرمین کے خلاف جو سازش کی گئی، اس کے تانے بانے وزیراعظم ہاﺅس سے ملتے ہیں۔

 

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ چیئرمین نیب اور وزیراعظم کو پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہو کر اپنی وضاحت دینی چاہیے۔ عوامی تاثر ہے کہ حکومت اپنے اور اپنے اتحادیوں کے کیس ختم کرانے کے لئے چیئرمین نیب پر دباﺅ ڈال رہی ہے۔ چیئرمین نیب یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ نیب اگر حکومت کے اتحادیوں کے کیس اُٹھانا شروع کر دے تو حکومت گر جائے گی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں