پنجاب اسمبلی: ساہیوال واقعے کیخلاف حکومت،اپوزیشن کی جانب سے قراردادیں جمع

 
لاہور(بلال احسن) ساہیوال واقعے کے خلاف حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئیں، واقعے کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔
 
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن اسمبلی عظمی بخاری کی جانب سے سانحہ ساہیوال پر قرارداد جمع کرائی گئی جس میں سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں ساہیوال میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور حکومتی جے آئی ٹی ناقابل قبول ہے۔
 
 
حکومت کی جانب سے قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں سی ٹی ڈی کے مؤقف کی بار بار تبدیلی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ قرارداد میں سانحہ ساہیوال کے ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا دینے اور پنجاب پولیس میں اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا۔
عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں