مسلم لیگ ن کی تنظیم نو، مریم نواز کو بھی عہدہ مل گیا

لاہور (پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کی تنظیم نو، مریم نواز کو بھی عہدہ مل گیا۔ ان کو پارٹی کی نائب صدر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سینئر نائب صدر اور احسن اقبال جنرل کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ لندن میں بیٹھے اسحاق ڈار کو انٹرنیشنل افیئرز کا صدر بنا دیا گیا۔ پارٹی کا اعلامیہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا سینئر نائب صدر اور مریم نواز کو نائب صدر مقرر کر دیا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر ن لیگ شہباز شریف نے تنظیم نو کا اعلامیہ لندن سے جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا فیصلہ

احسن اقبال کو مسلم لیگ ن کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ بلیغ الرحمان اور عطاء اللہ تارڑ کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے۔ پنجاب میں رانا ثناء اللہ صدر اویس لغاری جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ مفتاح اسماعیل کو مسلم لیگ ن سندھ کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مرکزی اور صوبائی سطح پر موجود تنظیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ 16 نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں جن میں ایاز صادق، عابد شیر علی، برجیس طاہر، حمزہ شہباز، مشاہد اللہ خان، پرویز رشید، رانا تنویر، سردار مہتاب اور محمد زبیر کے نام بھی شامل ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں