منی لانڈرنگ کیس، مریم نواز کے خلاف نیب کی تحقیقات شروع

پبلک نیوز(مستنصر عباس) آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ کے کیسز میں نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں۔ مریم نواز کے اکاؤنٹس میں جعلی اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن کا انکشاف بھی سامنے آ گیا۔



تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف منی لانذرنگ کیس کی تحقیات میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی نیب کے رایڈار پر آگئیں۔  نیب لاہور نے مریم نواز کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے اور مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے پر انکوئری شروع کر دی ہے۔


ذرائع کے مطابق نیب کوشہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران مریم نواز کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کے اکاونٹس میں بھی جعلی اکاونٹس کے ذریعے ٹرانزیکشنز ہوئیں جس پر انکے خلاف بھی انکوئری شروع کر دی گئ ہے۔

 

نیب لاہور پہلے ہی شہباز شریف، نواز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر شریف فیملی کے دیگر ارکان کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے ذائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کر رہا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں