وفاقی وزیر مراد سعید کے مواصلات و پوسٹل کی وزارتوں میں انقلابی اقدامات

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کی ایک اور بڑی کامیابی، اپنے زیر انتظام دونوں وزارتوں میں ملکی تاریخ کا تیز ترین ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا۔ نیب اور ایف آئ اے کو تمام کیسز کا ریکارڈ اور دستاویز مہیاں کئے گئے ہیں۔

 

وفاقی وزیر مراد سعید نے وزارت پوسٹل کے بعد مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن حاصل کر لی، وزارت مواصلات کا ریونیو 11 ارب 48 کروڑ سے بھی تجاوز کر گیا۔ وفاقی وزیر کی جانب سے ادارے میں بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف سخت کریک ڈاون، موصلات و پوسٹل کے شعبہ جات میں احتساب کے عمل سے 4 سو کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے نیب اور ایف آئی سے مدد لے لی گئی۔

 

نیب اور ایف آئ اے کو تمام کیسز کا ریکارڈ اور دستاویز مہیاں کئے گئے ہیں۔ 4 مزید پراجیکٹ کا آڈٹ مکمل کر لیا گیا اور ریکوری کا عمل شروع کر دی گئی ہے۔ این ایچ اے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے بزنس پلان بھی تیار کر لیا گیا، تمام شاہراہوں کی جی آئی ایس میپنگ پر کام تیز کر دیا گیا۔ ای بڈنگ، ای ٹینڈرنگ اور ای بلنگ کا عمل بھی آخری مراحل میں ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں