ریحام خان کی داڑھی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پبلک نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ان کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے شمولیت کا دعوت دی گئی جس کا انھوں نے جواب دیا کہ نقاب نہیں کر سکتی۔

سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ روز پہلے انھیں ایک سیاسی جماعت نے شمولیت کا کہا جس پر انھوں نے جواب دیا کہ نقاب نہیں لے سکتی، داڑھی رکھ لوں؟

واضح رہے کہ ریحام خان کی جانب سے محض یہ جواب ہی نہیں دیا گیا بلکہ انھوں نے اس ٹوئٹ میں اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ان کی فرضی داڑھی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ انھوں نے اس ایڈٹ شدہ تصویر کے ساتھ خود ہی ایک تبصرہ بھی لکھا ہوا ہے کہ دیکھیں داڑھی مجھ پر جچ بھی رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس ٹوئٹ پیغام کی وجہ بننے والی جماعت کا نہیں بتایا گیا۔ ریحام خان کے اس ٹوئٹ کے پیچھے شمولیت کی دعوت میں کوئی صداقت ہے یا نہیں یہ الگ بحث ہے لیکن ان کی داڑھی والی تصویر کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے اور کپتان کی سابق اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید اس ویڈیو میں:

3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں