ریحام خان کی متنازع کتاب 'ڈیجیٹل فارمیٹ' میں شائع ہو گئی

ویب ڈیسک: صحافی، ٹی وی اینکر، سماجی کارکن اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب ان کے نام "ریحام خان" کے عنوان سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کی کتاب کی اشاعت کے حوالے سے پاکستان کے شہر ملتان کی ایک عدالت میں درخواست دی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کتاب میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔ لہٰذا اشاعت پر پابندی عائد کی جائے۔ عدالت نے کتاب کی اشاعت پر حکم امتناع کر دیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب امریکی ویب سائٹ ایمازون نے  اس کتاب کو فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔

اس آن لائن سٹور کے ذریعہ کتاب کی سوفٹ کاپی خریدی جا سکتی ہے۔ جبکہ کتاب کے کل صفحات 563 ہیں، قیمت 7.50یور جو پاکستانی ایک ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں، ایمازون کے کنڈل ایڈیشن پر موجود ہے، امریکہ اور برطانیہ کے علاوہ یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں بھی سوفٹ حالت میں کتاب تک رسائی ممکن ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا پر کتاب کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں