چاول کھانے سے یہ خطرناک بیماری ہوسکتی ہے

 

پبلک نیوز: باسی چاول فوڈ پوائزنگ کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ فوڈ پوائزنگ کی وجہ کچے چاولوں میں دوبارہ بن جانے کی صلاحیت رکھنے والا 'بیسی لس سیروس' نامی ایک سیل ہوتا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق چاول کھانے والوں کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے کہ باسی چاول کی وجہ سے فوڈ پوائزنگ بھی ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق باسی چاولوں کو گرم کرنے کے طریقہ کار سے نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق ہے بچے ہوئے چاولوں کو محفوظ کرنے کے طریقے سے۔

 

فوڈ پوائزنگ کی وجہ کچے چاولوں میں دوبارہ بن جانے کی صلاحیت رکھنے والا 'بیسی لس سیروس' نامی ایک سیل ہوتا ہے۔ یہ سیل چاولوں کے پک جانے کے باوجود بھی موجود رہتا ہے۔ اصل مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب چاول پکنے کے فوراً بعد کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیئے جاتے ہیں۔ زیادہ دیر تک اسی درجہ حرارت پر رکھنے سے فوڈ پوائزنگ پیدا کرنے والا عنصر نشوونما پانا شروع کر دیتا ہے۔ اور اس کا شکار آپ اگلے دن باسی چاول کھانے پر بن سکتے ہیں۔

 

جتنی زیادہ دیر چاول باہر رہیں گے اتنا ہی زیادہ ان میں فوڈ پوائزنگ پیدا کرنے والا عنصر نمو پاتا رہے گا۔ ماہرین غذائیت کے مطابق پکے ہوئے چاولوں کو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے فریج سے باہر رکھا جاتا ہے۔ بچے ہوئے چاولوں کو جلد سے جلد فریج میں رکھ دیا جانا چاہیے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں