رشی کپور کا وزیراعظم عمران خان کے نام اہم پیغام

بالی ووڈ کے مشہور اداکار رشی کپور نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد پاکستانی عوام اور وزیراعظم عمران خان کو ایک اہم پیغام بھیجا ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام میرے دل کے بہت قریب ہیں، میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے رشی کپور نے لکھا کہ نہایت ہی ادب کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیں، کیونکہ پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں کیونکہ ماضی میں ہم ایک تھے۔

 

ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ کرونا وائرس عالمی وباء ہے، میں پاکستانی عوام سے پیار کرتا ہوں۔ ٹویٹر پر آخر میں انہوں نے انسانیت زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں