سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی وفات کے بعد آخری رسومات

واشنگٹن (پبلک نیوز) سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی میت کو آخری دیدار کے لیے کیپیٹل ہل پہنچا دیا گیا۔ بُش سینئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ کل ادا کی جائیں گی۔

 

امریکی پرچم میں لپٹے آنجہانی صدر کے تابوت کو میری لینڈ سے ائیر فورسز کے خصوصی طیارے سے واشنگٹن لایا گیا اور سرکاری پروٹوکول کے ساتھ کیپٹل ہل پہنچایا گیا۔

 

آخری دیدار سے قبل انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے توپوں کی سلامی بھی دی گئی، کیپٹل ہل میں ان کی یاد میں دی جانے والی سرکاری تقریب میں ان کے بیٹے  بش جونیئر اور اہلخانہ سمیت، امریکی نائب صدر مائیک پینس، اسپیکر پال ریان اور سینیٹ اراکین کی اکثریت بھی شامل تھی۔

 

جارج ڈبلیو بش کی آخری رسومات میں امریکی صدر ٹرمپ سمیت دنیا کے کئی ممالک کے سربراہان اور ان کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ ملک میں پانچ دسمبر کو یوم سوگ منایا جائے گا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں