رنبیرکپور کی 'شمشیرا' 31جولائی 2020 کو ریلیز ہو گی

ممبئی (پبلک نیوز) رنبیرکپور کی فلم شمشیرا کی تاریخ آگئی۔ سنجوکی کامیابی کے بعد رنبیر ایک نئے اور منفرد انداز میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم 31جولائی 2020کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اب آرہے ہیں دہشت اورخوف کی علامت بن کر، سنجو کی کامیابی کے بعد رنبیر پہلی دفعہ ایک الگ اور نئے روپ میں نظر آئیں گے فلم"شمشیرہ" یش راج کے بینر تلے بننے والی بڑی فلم سینیما گھروں میں 31 جولائی 2020 کو پیش کی جائے گی۔

 

فلم میں رنبیر کے ساتھ سنجے دت اور وانی کپورجلوہ گھرہوں گی سنجو اور رنبیر پہلی دفعہ سکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ شمشیرہ کے ٹیزر میں رنبیر کو ڈکیت گینگ کے سرغنہ کے طور پردیکھا جا سکتا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں