لیور کپ ٹینس: روجر فیڈرر اور رافیل نڈال کی ٹیم نے ٹائٹل جیت لیا

 

پبلک نیوز: یورپیئن ٹینس اسٹارز پر مشتمل ٹیم نے مسلسل تیسری بار لیور کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ روجر فیڈرر اور رافیل نڈال جیسے بڑے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم یورپ نے ٹیم ورلڈ کو دلچسپ مقابلوں کے بعد شکست دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سوئزرلینڈ میں منعقدہ لیور کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں یورپین ٹینس اسٹارز دنیا بھر کے ٹینس ستاروں پر بھاری پڑ گئے۔ سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ٹیم یورپ نے ایونٹ 11-13 سے اپنے نام کر لیا۔

 

ٹیم یورپ کی جیت میں سابق عالمی نمبر ایک روجر فیڈرر نے اہم کردار ادا کیا۔ روجر فیڈرر نے امریکن اسٹار جون ایزنر کو پہلا سیٹ 4-6 سے ہرانے کے بعد دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر 6-7 سے شکست دی۔

 

واضح رہے کہ لیورکپ میں ٹیم ورلڈ کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے۔ روجر فیڈرر اور جون ایزنر کے مابین میچ میں ٹیم یورپ کے کھلاڑی خاصے پر جوش دکھائی دیئے۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں