روس فیفا ورلڈکپ سے باہر،سیمی فائنل میں انگلینڈ اور کروشیا مدمقابل

سوچی (پبلک نیوز) فٹبال ورلڈکپ 2018 کے آخری کوارٹر فائنل میں کروشیا نے روس کو پینلٹی شوٹس پر 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی، جہاں سیمی فائنل میں کروشیا کا ٹاکرا انگلینڈ سے ہو گا۔

فیفا ورلڈ کپ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا نے میزبان روس کو شکست دیدی۔ میچ میں روس نے 31ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی لیکن 8منٹ بعد ہی آندرے کرامیرچ نے کروشیا کی طرف سے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ میچ کے پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے اختتام تک کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔ مقررہ وقت 30 منٹ کے اضافی وقت میں میچ کو نتیجہ خیز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

ایکسٹرا ٹائم کے 15ویں منٹ پر پہلے ہاف میں کروشیا گول اسکور کرنے میں کامیاب رہی اور میچ کے 100ویں منٹ میں ڈوماگو ویدا نے گول کر کے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی۔ پورے میچ میں کروشیا کی ٹیم ہاوی رہی لیکن کھیل کے اختتام سے 5منٹ قبل ماریو فرنینڈس نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

اضافی وقت میں بھی مقابلہ برابر رہنے پر میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹس پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن کروشیا نے 3 کے مقابلے میں 4 گول کے ساتھ پینالٹی ککس پر کامیابی حاصل کی اور میچ کو اپنے نام کیا، اس کے ساتھ ہی 20سال بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں