شہزادہ ولیم، شہزادی کیٹ مڈلٹن کل لاہور آئیں گے، شایان شان استقبال کی تیاریاں

 

لاہور (مستنصر عباس) برطانوی شاہی جوڑا کل لاہور آئے گا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی لاہور آمد پر شایان شان طریقے سے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بھی ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پلان مرتب کر لی

 

برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر لاہور ائرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب استقبال کریں گے ریڈ کارپٹ اسقبال کیا جائے ائرپورٹ سے گورنر ہاؤس سمیت بادشاہی مسجد ایس او ایس ویلیج اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور شوکت خانم ہسپتال تک 6 ہزار سے زاہد سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

 

ٹریفک پولیس نے بھی ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پلان مرتب کر لیا ہے۔ ائرپورٹ سے مکمل روٹ پر اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔مختلف مقامات پر متبادل راستے دیئے جائیں گے۔ پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس نے اہلیان لاہور سے شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر تعاون کی اپیل کی ہے۔

 

 

آج برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا چترال پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا۔ شاہی جوڑے کو روایتی ٹوپی اور چغہ پہنایا گیا۔ شہزادے اور شہزادی نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں وادیوں اور ہمالیہ کی برف پوش پربتوں کا نظارہ کیا۔ میٹھے پانی کے چشمے دیکھے۔ حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔

 

روشن آنکھیں، چہرے پر مسکراہٹ، سر پر چترالی ٹوپی، کاندھے پر روایتی شال، چمڑے کی جیکٹ اور لانگ شوز۔ کیٹ مڈلٹن چترالی ثقافت میں کوہ قاف کی شہزادی لگ رہی تھیں۔ شہزادہ ولیم بھی سفید چغے میں ملبوس تھے۔ شاہی جوڑا مقامی قبیلے کیلاش بھی گیا۔ کیلاش کے لوگوں سے ملاقات کی، روایتی ڈانس بھی دیکھا۔

 

شہزادی کیٹ کے دورے سے شہزادی ڈیانا کے چترال دورے کی یادیں بھی تازہ ہوئیں۔ شہزادی ڈیانا نے 1991 میں چترال کا دورہ کیا تھا۔ برطانوی شاہی جوڑا سترہ اکتوبر کو لاہور کا دورہ کرے گا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں