سانحہ کرائسٹ چرچ، خاتون مسلم پولیس افسر کو شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی دعوت

 

پبلک نیوز: نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد عوام سے خطاب کرنے والی مسلمان خاتون پولیس اہلکار نائلہ حسن کو سعودی عرب نے حج کی دعوت دے دی۔

 

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈی حملہ متاثرین کے اہلِ خانہ سمیت کرائسٹ چرچ حملے کے بعد عوام سے خطاب کرنے والی نیوزی لینڈ کی خاتون مسلم پولیس افسر نائلہ حسن کو بھی سعودی شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی ادائیگی کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ سعودی عرب پہنچنے پر نائلہ حسن نے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکمرانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

اس موقع پر نائلہ حسن کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ حملوں پر وہ بے حد غمزدہ تھیں۔ ان کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے۔ بحیثیت مسلمان انہیں اتنے مسلمانوں کی شہادت کا بہت دکھ تھا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں