چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ منگل کو ہوگا ، رویت ہلال کمیٹی

کراچی (پبلک نیوز) مفتی منیب الرحمان کے زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتوں کے بعد ماہ صیام کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

 

شہر قائد میں محکمہ موسمیات کی عمارت میں مرکزی ماہِ رمضان المبارک 1440 ہجری کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت جب کہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جن میں کمیٹیوں کے فاضل اراکین اور اکابر علماء کے ساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

 

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے رمضان المبارک کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر سے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 7 مئی کو ہوگا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں