کراچی: رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

کراچی(پبلک نیوز) پاکستان میں پہلا روزہ کل ہو گا یا منگل کو؟ مرکزی رویت ہلاک کمیٹی آج کراچی میں سرجوڑ کے بیٹھے گی، ضلعی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں کل سے رمضان مبارک کا آغا ز ہو گا۔

 

نیوز ذرائع کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا، مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں بعد نماز عصر ہو گا۔ ضلعی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ علاقوں میں ہوں گے۔ شاہدین فون کے ذریعے چاند کی رویت کے حوالےسے زونل کمیٹیوں کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ مقدس کا چاند کل نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، یکم رمضان المبارک 7مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، خلیجی ممالک اور یورپ میں چاند نظر نہیں آیا اور سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں آج تراویح اور کل سے رمضان مبارک کا آغاز ہو گا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں