روس نے افغان امن عمل کا بیڑا اٹھا لیا

پبلک نیوز: روس نے افغان امن عمل کا بیڑا اٹھا لیا، 9 نومبر کو ماسکو میں افغانستان پر بین الاقوامی مذاکرات کیے جائیں گے۔

افغانستان میں جاری بحران کا سیاسی حل کے سوا کوئی متبادل نہیں۔ روس 9 نومبر کو افغانستان پر بین الاقوامی مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ روسی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ان مذاکرات میں افغان صدر اشرف غنی کی حکومت اور طالبان نے اپنے اپنے وفود بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔

روس نے کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکا، بھارت، ایران، پاکستان، چین اور وسط ایشیا کی 5 سابق سوویت ریاستوں کو بھی اپنے نمائندے بھیجنے کی دعوت دی ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ دوحہ میں طالبان تحریک کا سیاسی دفتر اپنے وفد کو بین الاقوامی سطح پر مذاکرات میں شرکت کے لیے بھیجے گا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں