امریکا کا ترکی کو ایف 35 طیاروں کی فروخت سے انکار،روس ساتھ دینے کو تیار

 

پبلک نیوز: روس نے ترکی کو ایس یو 35 لڑاکا طیارے فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ امریکا نے روسی فضائی دفاعی میزائل نظام کی فراہمی پر ترکی کو پروگرام سے خارج کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکا نے ترکی کو ایف 35 پروگرام ڈیل سے نکال باہر کیا تو روس نے اسے ایس یو 35 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔ روس کی ہتھیار بنانے والی کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ترکی نے دلچسپی ظاہر کی تو وہ SU-35 طیاروں کی فراہمی پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

واضح رہے کہ امریکا نے ترکی کی طرف سے روس کا ایس ۔400 فضائی دفاعی میزائل نظام کی فراہمی قبول کرنے پر اسے ایف۔35 جنگی جہازوں کے پروگرام سے خارج کر دیا تھا۔ امریکی حکام کا تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روسی میزائلوں سے ترکی میں موجود نیٹو طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں