انسان نما روبوٹ خلائی سفر پر روانہ

 

پبلک نیوز: روس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہلی بار انسان نما روبوٹ بھیج دیا۔ فیدور نامی روبوٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 10 دن تک رہے گا۔ روبوٹ کا مقصد خلا بازوں کے ساتھ تحقیق میں مدد کرنا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق روسی سائنسدانوں نے خلا باز کی جگہ انسانی خدوخال رکھنے والا روبوٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ روبوٹ کو راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے جس میں کوئی انسان سوار نہیں۔

 

فیدور نامی روبوٹ 10 روز تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود رہے گا۔ روبوٹ سے خلا بازوں کو تحقیق میں مدد ملے گی۔ روبوٹ تین دن بعد خلائی اسٹیشن پر لینڈ کرے گا۔ روس خلا میں کسی بھی ملک کی جانب سے روبوٹ بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں