پاک روس مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گيا

اسلام اباد (پبلک نیوز) پاک روس دوستی کے عنوان سے تیسری مشترکہ تربیتی جنگی مشقتوں کا آغاز، روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔ مشقوں کو اردو میں دوستی کے روسی زبان میں متبادل درزبہ کا نام دیا گیا ہے۔

 

پاک روس مشترکہ تربیتی جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاک روس مشترکہ جنگی مشقوں 'دزربہ تھری 'میں حصہ لینے کے لئے روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گيا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک روس باہمی۔ تربیتی تعاون کے تحت یہ تیسری مشقیں ہیں، دزربہ تین دونوں مماملک کے مابین تعاون کو فروغ دینےکی کڑی ہیں۔

دونوں ممالک کی پہلی جنگی مشقیں دو ہزار سولہ اوردو ہزار سترہ میں روس میں ہوئی تھیں۔ دزربہ تین جنگی مشقیں چار نومبر تک جاری رہیں گی۔ درزبہ روسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے دوستی کے ہیں

 

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں