نمبر ون بننے کے شوق نے روسی باکسر کی جان لے لی

 

پبلک نیوز: روس کے میکسم دیداشیف اپنے حریف کی جانب سے سر پر ہونے والے تابڑ توڑ حملوں کے باعث شدید زخمی ہو گئے اور 4 دن بعد دورانِ علاج چل بسے۔

 

تفصیلات کے مطابق نوجوان روسی باکسر میکسم دیداشیف فائٹ جیتنے کی خواہش میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ 28 سالہ روسی باکسر جیت کی لگن میں حریف باکسر سبریئل میٹیس میتھھیؤ کے زور دار مکوں کا گیارہویں راونڈ تک مقابلہ کرتا رہا۔

 

واضح رہے کہ میکسم دیداشیف کے ٹرینر نے 11 ویں راونڈ میں فائٹ ختم کرا دی  تھی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔  میکسم دیداشیف ہسپتال میں دوران علاج زندگی کی جنگ لڑتے لڑتے ہمیشہ کے لیے موت کی آغوش میں چلے گئے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں