بیلٹ اینڈ روڈ فورم تمام شریک ممالک کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گا: چینی صدر

پبلک نیوز: چین میں دوسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم جاری ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی چن پنگ سمیت عالمی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ روسی صدر نے بھی مالیاتی کرنسی اور پالیسی کے استحکام کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

 

چین میں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا آغاز ہو گیا۔ دارالحکومت بیجنگ میں شاندار لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں چینی صدر شی چن پنگ نے بی او آر کو رابطے مضبوط کرنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ آئیں تعاون کا بیج بوئیں۔ ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم تمام شریک ممالک کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گا۔

 

چینی صدر نے مزید کہا کہ تجارت کے فروغ کے لیے آزاد تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے، دوسرے ممالک کی مصنوعات کا چینی مارکیٹ میں خیر مقدم کریں گے۔

 

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ مالیاتی کرنسی اور پالیسی کے استحکام کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم علاقائی ترقی کے لیے اہم ثابت ہوگا، چین کے ساتھ روس کی ذہنی ہم آہنگی ہے، چینی صدر کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں