خواجہ سعد رفیق کا این اے 131سے دوبارا گنتی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (پبلک نیوز) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے این اے 131سے دوبارا گنتی کےلیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے عمران خان، الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون الرشید نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ این اے 131سے عمران خان سے محض 605وٹوں سے شکست جبکہ 2ہزار 685وٹ مسترد ہوئی۔ مسترد شدہ وٹوں کی دوبارا گنتی پر میرے وٹوں کی تعداد بڑھی جبکہ عمران خان کی لیڈ کم ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریٹرنگ افسر نے پورے حلقہ کے بیگ کھولنے سے انکار کردیا جبکہ حلقہ میں پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ عدالت پورے حلقے میں دوبارا گنتی کروانے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے این اے 131 سے عمران خان نے 84 ہزار 531 وٹ حاصل کر کامیاب جبکہ خواجہ سعد رفیق نے 83 ہزار 775 وٹ حاصل کر کہ شکست کھائی تھی۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں