پاکستان کی تاریخ کا منفرد الیکشن ہونے جا رہا ہے: سعد رفیق

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا منفرد الیکشن ہونے جا رہا ہے۔ یہ الیکشن آزمائش ہے اور ہم انشاءاللہ اس آزمائش سے گزر جائیں گے۔ انہوں نے عمران خان اور آصف زرداری کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 133سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا منفرد الیکشن ہونے جاراہا ہے۔ الیکشن ہمارے لئے آزمائش ہے اور ہم اس آزمائش سے گزریں گے۔ این اے 133اور این اے 131مسلم لیگ ن کے گڑھ تھے ہیں اور رہیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان اور آصف زرداری کو خوب نتقید کا نشانہ بنایا اور عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنا تم نے ہمارے ساتھ کیا اس کا عشر عشیر بھی ہم نے کیا تو تم پہلا سال بھی نہیں نکال سکو گے۔ عمران خان کا ایک ہی نظریہ ہے اور وہ یہ کہ اگر عمران خان کو اقتدار کے لئے اگر شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑے وہ کر لیں گے۔

 

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد قومی اتحاد کی کوشش کریں گے ہم انتظار کر رہے ہیں کہ ہمیں کب الیکشن کے لئے سازگار ماحول ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلی غیر جانبدار رہنے کی کوشش کریں۔ یہ وہی نگران وزیر اعلی ہے جو ٹی وی پر بیٹھ کر تنقید کرتے تھے۔ بارش ہوتی تو ہمارا وزیر اعلی پانی میں ہوتا تھا یہ نگران وزیر اعلی باہر کیوں نہیں نکلتے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں