مجھے کراچی کے لوگوں نے منتخب کیا، وہ پوچھنے کا حق رکھتے ہیں: سعید غنی

کراچی (پبلک نیوز) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں قانون پر عملدرآمد سب کے لیے برابر ہو۔ ہم نے عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور کریں گے۔  مگر جو لوگ متاثر ہوتے ہیں تو وہ پوچھنے کا بھی حق رکھتے ہیں۔ بھرحال ہم کام کررہے ہیں جو بہتر کرسکتے ہیں کریں گے۔

شہر قائد میں سنگل ونڈو فیسلٹیز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جب کام شروع کیا تو غلط باتیں بھی کہی گئیں جو غلط ثابت بھی ہو گئیں۔ ہم نے کیٹیگریز پر کام کیا تو تصور تھا کہ سب طلب ون کیٹگری کی رکھتے تھے۔ ہمارے پاس ایل ڈی اے، ایچ ڈی اے سمیت دیگر میں ایشوز ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم تمام مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کے لیے آسانی پیدا ہوں۔ کہا گیا ہم سے زیادہ پنجاب میں آسانیاں ہیں۔ مگر ہم کچھ کرتے ہیں تو ایک نوٹس مل گیا۔ ایک کے بعد دوسرا نوٹس بھی ملے گا دوسرا ملا تو شاید چلا بھی جاؤں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کراچی کے لوگوں نے منتخب کیا ہے تو وہ پوچھنے کا حق بھی رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں بہتری ہو مگر اس میں تفریق ہو تو یہ درست نہیں۔ یہ درست نہیں کہ ملک کے دوسرے علاقوں میں لوگوں کو تکلیف ہو مگر کراچی کیوں فوکس ہوتا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں