فواد چودھری کو سندھ کے اراکین کے نام بھی پتا نہیں وہ کیا اراکین توڑیں گے: سعید غنی

کراچی (پبلک نیوز) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پہلے تجربے کیئے گئے اور اتحاد بنا کر حکومت بنائی گئی اپنی خیر کریں۔ چڑھائی کی کوششیں بڑھکیں مارنے سے زیادہ نہیں صرف علیمہ خان کو بچانے کی کوششیں ہیں۔

 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں تمام حکومتوں میں سے سندھ کی اپنے بل بوتے اور باقی مانگے تانگے کی ہیں۔ پہلے تجربے کیئے گئے اور اتحاد بنا کر حکومت بنائی گئی اپنی خیر کریں۔ چڑہائی کی کوششیں بڑھکیں مارنے سے زیادہ نہیں صرف علیمہ خان کو بچانے کی کوششیں ہیں۔ اگر ہمارے خلاف جے آئی ٹی بن سکتی ہیں ہیں تو علیمہ خان کی کیوں نہیں۔

 

فواد چودھری کو سندھ کے اراکین کے نام بھی پتا نہیں وہ کیا اراکین توڑیں گے۔ نیب کی کارکردگی سب کے لیے سوالیہ نشان ہے اس سے کرپشن میں اضافہ ہوا ہے کم نہیں ہوئی۔ جے آئی ٹی کو کس نے اختیار دے کہ 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کریں۔ اصل مقصد سندھ حکومت نشانہ تھی۔ یہ جانے مانے چہرے اور چلے ہوئے کارتوس ہیں جن کو عوام نے رد کیا ہوا ہے۔ ممکن ہے علیمہ کی ملکیت جائز ہے تو چھپانے کی کیا ضرورت ہے سلائی مشین والی کہانی رکنے والی نہیں۔

 

لاڑکانہ والا کلپ چند گلیوں کا تھا صورتحال اچھی نہیں تھی اس پر کام کررہے ہیں۔ اس معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں آخر پمپنگ مشین کیوں نہیں چلی کس کے اشارے پر چلی اس کے مقاصد کیا تھے۔ موسم بہتر ہوا ہے مگر بارش نہیں ہوئی جس سے حب ڈیم کا لیول زیرو ہے پانی کی قلت ہے جوکہ کچھ عرصہ رہے گی۔ دہابے جی کی 100 جی بی پمپنگ اسٹیشن لگ رہا ہے اس کی تکمیل سے بہتری آئے گی۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں