نیب اپنے غلط کام پر آنکھیں موند لے، کہاں کا انصاف ہے: وزیر اطلاعات سندھ

کراچی (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات سندھ ایک بار پھر نیب پر برس پڑے  کہا کہ سکھر نیب کے خلاف چیئرمین نیب سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے نیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور چیئرمین نیب سے سکھر نیب کے خلاف اقدام کا مطالبہ کردیا۔ ان کیا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ نیب آنکھیں بند کرلے مگر نیب خود غلط کام کرے اور ایکشن نہ ہو تو سمجھنا پڑے گا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

 

سعید غنی کا کہنا تھا کہ قانونی راستہ اختیار کیا ہے ضرورت پڑی تو نیب ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا بھی دیں گے۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کرتار پور راہداری کا خیرمقدم کیا۔ ساتھ یہ بھی کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم جاری ہیں، کہیں یہ کشمیریوں میں منفی تاثر نہ چلا جائے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں