پیپلز پارٹی کا علیمہ خان کی جائیداد، پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

کراچی (پبلک نیوز) صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ لوگ غریبوں کے علاج کے لیے پیسہ دیتے تھے، املاک خریدنے کے لیے نہیں۔ عمران خان نے قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی واضع نفی کر رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر حیسن شاہ اور سعید غنی نے علیمہ خان کی جے آئی ٹی بنانے مطالبہ کر دیا۔ سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن کو ڈر ہے کہیں اراکین علیمہ خان کی ناجائز املاک پر بات نہ کریں۔ عمران خان یا ان کی بہنوں کے پاس دولت کہاں سے آئی۔ عمران خان اپنا ذریعہ معاش بتائے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹ پیپلز پارٹی کی قیادت سے منسوب کر کے میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے۔ علیمہ خان کی جائیداد اور پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹ پر جے آئی ٹی بنائی جانے کا مطالبہ کر دیا۔

مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے علیمہ خان کی جائیداد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک میں جائیدادوں کا ظاہر ہونا تحریک انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے والی تحریک انصاف کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا اب اخلاقی طور پر تحریک انصاف کی جانب سے بھی علیمہ خان کی جائیداد کی خرید وفروخت کا معاملہ سامنے آنا چاہیے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں