اے پی سی کا چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ نہایت اہم ہے: سعید غنی

کراچی(منیرساقی) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی دہشت گرد حکومت کے گیارہ ماہ کے قرضوں کی تحقیقات ہونی چاہے۔ نفیس لوگ عوام کی بات کرنے کی بجائے عمران خان کی چاپلوسی کر رہے ہیں۔ اے پی سی کا چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ نہایت اہم ہے۔

 

سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ اے پی سی کا چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا ایک بڑا فیصلہ ہے، ہم تمام فیصلوں پر مطمن ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ڈالر صبح شام بڑھ رہا ہے، حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے قرضوں پر کمیشن دس سال کے لیے نہیں بلکہ موجودہ حکومت کے گیارہ ماہ پر بھی بنانا چاہے۔

 

صوبائی وزیربلدیات کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے لوگ سمجھدار ڈاکو اور چالاک لیٹرے ہیں، گیس کی قمیتوں میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں، نفیس لوگ عوام کی بات کرنے کی بجائے معاشی دہشت گرد عمران خان کی چاپلوسی کر رہیں ہے۔ ایم کیو ایم شہر میں منفی سیاست کر رہی ہے، وفاق سے پیسے نہ ملنے کے باعث نوکریا نہیں دے سکے، اس سال کوشش کریں گے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں