فواد چوہدری کے غبارے سے تو ق لیگ ہوا نکال چکی ہے: سعید غنی

کراچی(منیر ساقی) وفاقی وزیراطلاعات کراچی کا دورہ کر کے واپس روانہ، صوبائی وزراء کا غصہ ٹھنڈا نہ ہو سکا۔ سعید غنی لفظی گولہ باری کرتے رہے، مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وفاقی وزراء اور وزیراعظم بھی فواد چودھری کے بیانات کو سیریس نہیں لیتے۔

 

سندھ میں سیاسی درجہ حرارت ایک بار پر گرم، صوبائی وزراء کی حکومتی کارکردگی پر سوالات کی بوچھاڑ، وفاقی وزیر اطلاعات پر تنقید کے تیر برسا دیئے۔ وزیربلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے غبارے سے ہوا نکالنے کیلئے ق لیگ کا ایک ٹوئٹ ہی کافی تھا۔ علیمہ خان کی جائیدادوں کا ذکر چھڑا تو سعید غنی کا کہنا تھا کہ انہوں نے جائیدادیں چندے اور خیرات سے بنائیں، ان جائیدادوں کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ ہے۔

 

مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھولیے، وفاقی حکومت پر تنقید کا روایتی انداز اپنائے رکھا۔ فواد چوہدری پر بھی خوب برسے۔ پی ٹی آئی نے ماضی میں جواپنے لئے اعلانات کئے ان کے گلے پڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزراء اور وزیراعظم بھی فواد چودھری کے بیانات کو سیریس نہیں لیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی پر ریفرنس دائر کرنے کا نہیں کہا، پیراگراف 34کے اندر بلاؤل بھٹو اور وزیراعلیٰ کے متعلق بات کی گئی ہے، امید ہے کہ ایف آئی اے اور کچھ لوگوں نے سازش کی ناکام ہو گی۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں