سوائن فلو کیلئے حفاظتی اقدامت، پمز عملہ کی ویکسینشن

اسلام آباد(فوزیہ چوہدری) پمز میں سوائن فلو کے حفاظتی اقدامات کر دئیے گئے۔ پمز کے عملے میں شامل 500 افراد کی سوائن فلو کی ویکسینشن کر دی گئی۔

 

اسلا آباد میں پمز انتظامیہ کی جانب سے تمام عملے کی ویکسنشن کی گئی۔ ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق عملے کے 500افراد میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل، سنیٹری ورکرز، واڈربوائز، سیکیورٹی سٹاف اور ڈراٸیورز شامل ہیں۔ پمز میں اسلام آباد کے گردونواح اور دوسرے شہروں سے سوائن فلو کے کیسز رپوٹ ہونے شروع ہو گئے جس کے لیے پمز کے میڈیکل واڈر میں سواٸن فلو کے مریضوں کے لئے آئسولیشن وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

 

ترجمان پمز کے مطابق اس وقت پمز میں سواٸن فلو کے پانچ مریض زیر علاج ہیں، سوائن فلو کے 5 مریض پمز کے آئسولیشن وارڈ میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔ پانچ میں سے تین مریض مشتبہ جبکہ دو میں سوائن فلو کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سوائن فلو کے دو مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں